سمارٹ واچ

سمارٹ واچ

سمارٹ واچ میں چوبیس گھنٹے دل کی دھڑکن اور کچھ سمارٹ واچز میں جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ سمارٹ واچ میں ایکسیلیرومیٹر ہوتا ہے جو بازو کی حرکات کو مانیٹر کرتا ہے- گہری نیند میں ہمارے دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور ہمارا جسم بہت کم حرکت کرتا ہے- رات بھر یہ ڈیٹا سمارٹ واچ میں سٹور ہوتا رہتا ہے- جب آپ جاگتے ہیں تو یہ ڈیٹا آپ کے سمارٹ فون میں متنقل ہوتا ہے جہاں اس ڈیٹا کا تجزیہ کر کے ایک الگورتھم یہ پیش گوئی کرتا ہے کہ آپ کب سے کب تک سو رہے تھے- لیکن یہ ڈیٹا صرف ایک گائیڈنس کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ڈیٹا بالکل بھی ایکوریٹ نہیں ہوتا۔




قدیر قریشی

Comments