اگر آج کوئی شہابیہ زمین سے ٹکرا جائے تو ۔۔۔؟

سوال: ڈائنوسارس کے زمانے کا شہابِ ثاقب اگر اس وقت کرہ ارض پر (اللہ نہ کرے) گر جائے ۔ تو کیا ویسی ہی تباہی ہو گی جیسے اس وقت ہوئی تھی ۔ یا اس کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے اوربٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ؟

جواب

اگر اج کوئ بڑا شہابیہ زمین سے ٹکراتا ھے تو زمین کی حالت جو اج سے پینسٹھ میلین سال پہلی ہوی تھی اس سے مختلف نہ ہوگی۔ سائنسدانوں کے پاس فلحال ایسا کوئ سسٹم موجود نہیں جو ایک بڑے شہابیے کو اپنے مدار سے موڑ دے اور زمین کو بچا لے۔ البتہ اگلے سال ناسا کی جانب سے ایک مشن کی مشق ضرور کی جائیے گی جس میں ایک ایسے شہابییے کو نشانہ بنا کر اسے اپنے مدار سے ہٹایا جائیے گا۔ یہ شہابیہ زمین کی طرف نہیں ارہا مگر محض مشق کے پیش نظر اس پر تجربہ کیا جائے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ٹھرتا ھے تو زمین کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں ممکن ھے کچھ مدد مل جائے۔ اس مشن کو 
double asteroid redirection testکہا جاتا ھے۔ یاد رھے کہ سائنسدان زمیں کے اطراف شہابئیوں کی گردش سے واقف ہیں اس لئے ایندہ کہئ سو سالوں تک کوئ بھی بڑا شہابیہ زمیں سے ٹکرانے والا نہیں ھے۔ زمین کو شہابیوں سے کم اور انسانوں سے خطرہ زیادہ ھے۔

محمد ثاقب ملوک



ناسا اور بہت سے دوسرے ملکوں کی سپیس ایجینسیز ایسے شہابیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جن کا سائز نسبتاً بڑا ہے اور جن کا مدار ایسا ہے کہ اگلے چند سو سال میں ان کا زمین سے ٹکرانے کا امکان ہو سکتا ہے- اگلے چند سالوں میں ناسا اور یونیورسٹی آف ایروزونا کا ایک مشترکہ پراجیکٹ لانچ ہو رہا ہے جس میں نسبتاً چھوٹے شہابیوں کی بھی ٹریکنگ کی جائے گی- اس کے علاوہ شہابیوں کا راستہ تبدیل کرنے کے کوئی مختلف طریقوں پر تحقیق کی جا رہی ہے تاکہ جو شہابیے ایسے مدار میں ہیں کہ ان کا زمین سے ٹکرانے کا امکان ہو ان کے مدار کو بروقت تبدیل کیا جا سکے۔

قدیر قریشی




Comments