Posts

Showing posts with the label heart beat

دل ٹوٹنے کی وجہ سے موت واقع ہونا !

Image
دل ٹوٹنے کی وجہ سے موت واقع ہونا ! ہمارے دل کے اندر موجود کچھ ریشے اتنے باریک اور نازک ہیں کہ بعض اوقات شدید ایموشنل ٹراما میں یہ ٹوٹ بھی سکتے ہیں جس کے نتیجے میں دل اپنی اصل شکل کھو دیتا ہے۔ اس بات کے نتیجے میں ہمارا دل خون پمپ نہیں کر سکتا۔ بعض اوقات کسی بات پہ ملنے والا جذباتی دباؤ اتنا شدید ہوتا ہے کہ ہمارے دل کے ریشے تک ٹوٹ جاتے ہیں اور دل کی ساخت خراب ہو جاتی ہے۔ سادہ الفاظ میں بس کسی بات پہ دل ٹوٹنے (جذباتی طور پہ) کی وجہ سے ہم یوں مر سکتے ہیں۔ اس بیماری کو "بروکن ہارٹ سنڈروم" یا دل ٹوٹنے سے موت واقع ہونا بھی کہتے ہیں۔ ضیغم قدیر

سمارٹ واچ

Image
سمارٹ واچ سمارٹ واچ میں چوبیس گھنٹے دل کی دھڑکن اور کچھ سمارٹ واچز میں جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ سمارٹ واچ میں ایکسیلیرومیٹر ہوتا ہے جو بازو کی حرکات کو مانیٹر کرتا ہے- گہری نیند میں ہمارے دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور ہمارا جسم بہت کم حرکت کرتا ہے- رات بھر یہ ڈیٹا سمارٹ واچ میں سٹور ہوتا رہتا ہے- جب آپ جاگتے ہیں تو یہ ڈیٹا آپ کے سمارٹ فون میں متنقل ہوتا ہے جہاں اس ڈیٹا کا تجزیہ کر کے ایک الگورتھم یہ پیش گوئی کرتا ہے کہ آپ کب سے کب تک سو رہے تھے- لیکن یہ ڈیٹا صرف ایک گائیڈنس کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ڈیٹا بالکل بھی ایکوریٹ نہیں ہوتا۔ قدیر قریشی Source