Posts

Showing posts with the label mammals

بلوچی تھیریم (Baluchitherium)

Image
بلوچی تھیریم (Baluchitherium) تاریخ کا سب سے بڑا زمینی ممالیہ جانور: ڈیرہ بگٹی، بلوچستان۔۔ ساڑھے تین کروڑ سال پہلے۔ ڈائنوساروں کو صفحہ ہستی سے مٹ چکے زمانے بیت چکے ہیں۔ لیکن اب بھی دنیا پر انتہائی قوی الجثہ اور خطرناک جانوروں کا راج ہے۔۔۔۔لیکن ۔ ڈیرہ بگٹی کے گھنے، سرسبز و شاداب سبزہ داروں میں بلند درختوں کے پتے کھانے میں مصروف "بلوچی'تھیریم" کوئی شکاری یا خطرناک جانور نہیں۔ بلکہ نسلی اعتبار سے یہ گینڈے کے قریب ہے۔ تاہم اس قوی الجثہ گینڈے کے ماتھے اور سر پر سینگ نہیں تھے۔ یہ مہا ممالیہ کے سامنے انسان ایک بونا اور افریقی ہاتھی(آج سب سے بڑا زمینی ممالیہ) ایک بچہ معلوم ہوتا ہے۔ تو آئیے چلتے ہیں ساڑھے 3 کروڑ سال قبل کے ڈیرہ بگٹی میں بلوچی'تھیریم سے ملاقات کرنے: صنف: بلوچی'تھیریم کا تعلق بےسینگ قدیم گینڈے کی نسل Paraceratherium سے ہے ۔ اب تک اس صنف کے 10 کے قریب مختلف جانور دریافت ہوچکے ہیں۔ ۔ سائز: سر تا پیر بلوچی'تھیریم کی لمبائی کا اندازہ 5 سے 7 میٹر یعنی 22 فٹ تک بڑھ سکتی تھی۔ جبکہ اس کے جسم کی افقی لمبائی کا اندازہ 7 سے 8 میٹر تک لگایا گیا ہے۔ ۔ وزن: اس قوی ہیک...