Posts

Showing posts with the label bacteria

بیکٹیریا اور وائرس میں کیا فرق ہے ؟

Image
بیکٹیریا اور وائرس میں کیا فرق ہے ؟ سب سے بنیادی فرق تو یہ ہے کہ بیکٹیریا ایک جاندار ہے جبکہ وائرس نہیں ہے  (border line between living and non living) وائرس سائز میں بیکٹیریا سے عموماً چھوٹا ہوتا ہے، اس کے علاؤہ وائرس تب ہی تقسیم کرے گا جب اپنے مطلوبہ جاندار کے اندر رسائی حاصل کرتا ہے (obligatory intracellular parasite) جبکہ سب بیکٹیریا طفیلی (parasites) نہیں ہوتے اور اپنی تقسیم اور میٹابولزم کے لیے کسی ہوسٹ پر منحصر نہیں ہوتے۔ بیکٹیریا ہمیں بہت فائدہ بھی دیتے ہیں۔ ایسے وائرس جو بیکٹیریا پر حملہ آور ہوتے ہیں انکو bacteriophage کہا جاتا ہے۔ بیکٹیریا ایک مکمل خلیہ ہوتا ہے، جبکہ وائرس acellular ہوتا ہے جو صرف جینیاتی مادے (ڈی این اے یا آر این اے) اور پروٹین سے بنا ہوتا ہے، بہت سے وائرس ان چیزوں کے علاؤہ اپنے ہوسٹ سے لپڈ کی بنی ہوئی layer بھی لے لیتے ہیں، ایسے وائرس enveloped virus کہلاتے ہیں۔ (وارث علی) 1.بیکٹیریا یہ ایسے خوردبینی جاندار تصور کئے جاتے ہیں جن کو خوردبین/مائیکروسکوپ کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دو طرح کے ہوتے ہیں مفید بیکٹیریا اور نقصان دہ بیکٹریا ان کو زندہ اجسام خی...