Posts

Showing posts with the label antibodies

مچھر رات کو کیوں آتے ہیں اور یہ انسان کو تلاش کیسے کرتے ہیں؟

Image
مچھر رات کو کیوں آتے ہیں اور یہ انسان کو تلاش کیسے کرتے ہیں؟ مچھر شام کو اس لیے آتی ہیں کیونکہ یہ nocturnal جانور ہیں یعنی کہ شام کے وقت نکلتے ہیں اور دن کی سورج کی روشنی برداشت نہیں کرسکتے اور دن کے وقت پودوں کے نیچے اور پردوں،۔ بیڈ وغیرہ کے نیچے چھپے ملیں گے۔۔۔ مچھر ہماری طرف مائل کیسے ہوتی ہے ؟ جواب. مچھر بنیادی طور پر انسان یا کسی جانور کو دو وجہ سے یا یوں کہہ لیں کہ دو نشانیوں کی وجہ سے فالو کرتے ہیں یا اس انسان/جانور تک پہنچ جاتے ہیں جسم کا درجہ حرارت اور جسم سے نکلتی ہوئی حرارت سانس لیتے وقت جسم سے خارج ہوتی ہوئی کاربن ڈائی آکسائڈ اس کے علاؤہ بعض جسم کی سمیل اور جلد پر موجود کیمکلز جیسے کے lactic acid، ammonia وغیرہ بھی مچھر کو attract کرتے ہیں۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ گہرے رنگ (جو زیادہ حرارت جذب کرتے ہیں) جیسے کہ سیاہ، برون وغیرہ مچھر کو attract کرتے ہیں بانسبت ہلکے رنگوں کے۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مچھر O بلڈ گروپ والے انسانوں کی طرف زیادہ attract ہوتے ہیں، البتہ اس بات کی کوئی سائنسی وجہ اب تک معلوم نہیں۔۔۔ مادہ مچھر ہی انسانوں اور جانوروں کو کاٹتی ہے۔ کیونکہ اس...

ویکسین کس طرح کام کرتی ہے؟

Image
و یکسین ہمیں کس طرح immunity فراہم کرتی ہے؟ کیا نئ antibodies پیدا کرواتی ہے یا پھر پہلے سے موجود immune Cells کو متحرک کرکے نئی قسم کی antibodies پیدا کرتی ہے؟   ہمارا مدافعتی نظام کسی بھی بیکٹیریا یا وائرس میں موجود کسی مخصوص پروٹین کو ڈیٹیکٹ کرتا ہے اور اس کے خلاف اینٹی باڈیز بناتا ہے جو اس پروٹین کے فنکشن کو بلاک کر دیتی ہے جس سے وائرس خلیوں میں داخل نہیں ہو پاتے- ویکسین میں وائرس کو ناکارہ کر دیا جاتا ہے لیکن اس بات کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ وہ پروٹینز بدستور موجود ہوں جن کو ہمارا مدافعتی نظام ڈیٹیکٹ کرتا ہے- ویکسین میں وائرس اپنی کاپی بنانے کے لیے خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی اس لیے اس سے ہم بیمار نہیں ہوتے لیکن ہمارا مدافعتی نظام اس مخصوص پروٹین کو پہچان لیتا ہے اور اس کے خلاف ایںٹی باڈیز بنانے لگتا ہے- یہ اینٹی باڈیز مستقبل میں اگر اصل وائرس جسم میں داخل ہو جائے تو اسے بھی بخوبی ناکارہ کر سکتی ہیں قدیر قریشی ویکسین میں اس بیماری کے زندہ مگر کمزور اور مردہ خلیے شامل کیے جاتے ہیں تکہ نظام مدافعت اس خصوصی وائرس کی اچھے سے پہچان کر پائے۔ ویکسین دیتے ہیں نظام مدافعت ا...

بیکٹیریا اور وائرس میں کیا فرق ہے ؟

Image
بیکٹیریا اور وائرس میں کیا فرق ہے ؟ سب سے بنیادی فرق تو یہ ہے کہ بیکٹیریا ایک جاندار ہے جبکہ وائرس نہیں ہے  (border line between living and non living) وائرس سائز میں بیکٹیریا سے عموماً چھوٹا ہوتا ہے، اس کے علاؤہ وائرس تب ہی تقسیم کرے گا جب اپنے مطلوبہ جاندار کے اندر رسائی حاصل کرتا ہے (obligatory intracellular parasite) جبکہ سب بیکٹیریا طفیلی (parasites) نہیں ہوتے اور اپنی تقسیم اور میٹابولزم کے لیے کسی ہوسٹ پر منحصر نہیں ہوتے۔ بیکٹیریا ہمیں بہت فائدہ بھی دیتے ہیں۔ ایسے وائرس جو بیکٹیریا پر حملہ آور ہوتے ہیں انکو bacteriophage کہا جاتا ہے۔ بیکٹیریا ایک مکمل خلیہ ہوتا ہے، جبکہ وائرس acellular ہوتا ہے جو صرف جینیاتی مادے (ڈی این اے یا آر این اے) اور پروٹین سے بنا ہوتا ہے، بہت سے وائرس ان چیزوں کے علاؤہ اپنے ہوسٹ سے لپڈ کی بنی ہوئی layer بھی لے لیتے ہیں، ایسے وائرس enveloped virus کہلاتے ہیں۔ (وارث علی) 1.بیکٹیریا یہ ایسے خوردبینی جاندار تصور کئے جاتے ہیں جن کو خوردبین/مائیکروسکوپ کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دو طرح کے ہوتے ہیں مفید بیکٹیریا اور نقصان دہ بیکٹریا ان کو زندہ اجسام خی...