کیا ہر سیارے پر خطِ استوا ہوتا ہے
کیا ہر سیارے پر خط استوا ( Equator ) ہوتا ہے ؟
خط استوا کسی سیارے پر نہیں ہوتا، اور نہ ہی زمین پر ایسا کوئی خط موجود ہے- خط استوا محض ایک ترکیب ہے جو انسان نے ایجاد کی ہے کسی بھی سیارے (مثلاً) زمین کے اس خطے کا تعین کرنے کے لیے جو اس سیارے کے محور سے زیادہ سے زیادہ فاصلے پر ہے- کسی بھی سیارے کا محور وہ فرضی لائن ہے جس کے گرد وہ سیارہ اپنی محوری گردش میں ہے- سیارے کے محور پر اگر عمودی خط کھینچ کر اسے سیارے کی سطح تک لایا جائے ایسے خط کی لمبائی قطبین پر صفر ہو گی- جیسے جیسے آپ کسی قطب (مثلاً قطب شمالی) سے دور جاتے جائیں گے اس خط کی لمبائی بڑھتی جائے گی- ایک مقام آئے گا جہاں اس خط کی لمبائی میں مزید اضافہ نہیں ہو گا بلکی اگر آپ مزید آگے چلتے جائیں تو اس خط کی لمبائی دوبارہ کم ہونے لگے گی
Comments
Post a Comment