لائیٹ ایئر یا نوری سال کیا ہوتا ہے؟

لائیٹ ایئر یا نوری سال کیا ہوتا ہے؟

آپ اگر کائنات کی کھوج میں دلچسپی رکھتے ہیں تو کہیں نا کہیں ضرور سنا ہوگا کہ وہ ستارہ یا سیارہ اتنے لائٹ ائیر کی دوری پر ہے اب یہ لائیٹ ائیر Light year ہے کیا
جیسے دھواں کسی گاڑی سے نکلتا ہے اور آہستہ آہستہ پھیلتا ہوا آگے جاتا ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ دھواں کچھ رفتار سے سفر کر رہا ہے اسی طرح روشنی کی بھی ایک رفتار ہوتی ہے جس جسم سے وہ نکلتی ہے یعنی ایک بلب روشن کریں تو یک دم پورا کمرہ روشن ہوجاتا ہے کیونکہ روشنی کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے جو پورے کمرے میں اتنی جلدی پھیلتی ہے کہ آنکھ کو پتا ہی نہیں چلتا اور کمرہ روشن ہو جاتا ہے
روشنی ایک سیکنڈ میں 300000 تین لاکھ کلومیٹر ہوتی ہے یعنی اگر ہم کسی طرح روشنی کی رفتار پالیں تو محض ایک سیکنڈ میں پوری دنیا کے سات چکر لگا سکتے ہیں لیکن ایسا کرنا ناممکن ہے کیونکہ اس کہ لیے mass less ہونا پڑے گا.
روشنی کی رفتار پوری کائنات میں سب سے زیادہ ہے
اب آتے ہیں لائیٹ ائیر یا نوری سال کی طرف کائنات اتنی وسیع ہے کہ اس کو پورا دیکھنا ناممکن ہے اور اس کے فاصلے اس قدر وسیع ہیں کہ ان کو کلومیٹر یا مربع میٹر میں نہیں ماپا جاسکتا. اب روشنی ایک سیکنڈ میں 300000 کلومیٹر سفر کرتی ہے اور اگر روشنی اسی رفتار سے ایک دن نہیں ایک مہینہ بھی نہیں بلکہ پورا سال سفر کرے تو اندازہ لگائیے یہ کتنا فاصلہ طے کریگا یقیناً یہ چکرا دینے والی بات ہے. اگر روشنی پورا سال سفر کرتے ہی تو اس کو ایک لائیٹ ائیر کہتے ہیں ہم سے جو قریبی ستارہ ہے سیریس وہ ہم سے 8.6 نوری سال دور ہے
یعنی اگر اس کو آج ہم زمین پر کھڑے ہو کر دیکھتے تو وہ ہمیں 8.6 سال پرانا نظر آئیگا یعنی اس روشنی 8.6 سال بعد ہم تک پہنچی ہوگی یعنی کے جو کچھ بھی ہم خلاء میں دیکھ رہے ہیں وہ ماضی میں دیکھ رہے ہیں کیونکہ ان کے روشنی ہم تک پہنچنے میں وقت لگتا ہے
اور کائنات میں ایسے بھی اجسام ہیں جو ہم سے کروڑوں نوری سال کی دوری پر واقع ہیں
اپنے سورج کی طرف آجائیں اس کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں تقریباً 8 منٹ لگتے ہیں تو اگر کسی طرح سور ج کو اپنی جگہ سے غائب کردیا جائے تو 8 منٹ تک ہم کو نظر آتا رہے گا کیونکہ اس کی روشنی ہم تک 8 منٹ پہلے پہنچی ہوگی۔





Comments