تھکاوٹ کس وجہ سے ہوتی ہے ؟
تھکاوٹ کس وجہ سے ہوتی ہے ؟
جسمانی طور پر ہم کوئی کام کرتے یا حرکت کرتے ہوئے تھک جاتے ہیں، کیونکہ جسم کو حرکت کروانے کا کام مسلز کا ہوتا ہے۔ اور زیادہ کام / حرکت کی وجہ سے مسلز میں انے والی تبدیلیاں تھکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔
صبیح زندہ خلیوں کی طرح، مسلز کے خلیوں کو بھی کام کرنے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، خلیوں کی توانائی #ATP کی صورت میں ہوتی ہے، خلیہ اپنی توانائی (ATP) بنانے کے لیے زیادہ تر گلوکوز کا استعمال کرتا ہے اور اس عمل کو ہم #cellular_respiration کہتے ہیں۔ اگر خلیہ گلوکوز سے توانائی بناتے ہوئے آکسیجن کا استعمال کرے تو اس عمل کو #aerobic_respiration کہیں گے، اور اسی aerobic respiration کے لیے خون آکسیجن لے کر خلیوں تک پہنچاتا ہے۔ اگر خلیہ توانائی کے لیے اکسیجن کا استعمال نہ کرے تو اسے #anerobic_respiration کہیں گے۔ aerobic respiration میں خلیے کو زیادہ ATPs ملتے ہیں (حسابی طور پر 36) جبکہ anerobic respiration میں صرف 2 ATPs ملتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ anerobic respiration کے دوران #lactic_acid نام کا ایک کیمکل بھی بنتا ہے۔ توانائی بنانے کہ اس عمل کے لیے خلیہ کے پاس ایک آرگنیلی ہوتی ہے جسے #مائٹوکونڈریا (mitochondria) کہتے ہیں۔
جب آپ اپنے سکیلٹل مسلز سے کوئی سخت کام لیتے ہیں تو ان مسلز کی توانائی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے، لیکن خون اتنی تیزی سے ان مسلز کے خلیوں کو آکسیجن دے نہیں پاتا، اور پھر یہ خلیہ آکسیجن کے بغیر ہی توانائی بنانے لگتے ہیں یعنی کہ anerobic respiration شروع کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں lactic acid بنتا ہے جو مسلز میں اکھٹا ہوجاتا ہے، اور
یہ lactic acid مسل کے خلیوں میں موجود پروٹین میں تناؤ کا باعث بنتا ہے جس وجہ سے مسل ٹھیک سے حرکت نہیں کر پاتا۔
اس lactic acid کو ختم کرنے کے لیے، یہ lactic acid خون کے ساتھ مسلز سے جگر میں پہنچ جاتا ہے، جہاں اسے دوبارہ گلوکوز میں بدل دیا جاتا ہے۔ (#cori_cycle)۔
یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ مسلز میں کھلیاں بھی lactic acid کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اصل میں کھلیوں اور ورزش کے کچھ دن بعد رہنے والے تناؤ (#DOMS) کی وجہ مسلز میں آنے والے چھوٹی چھوٹے کریک ہوتے ہیں، جو سخت ورزش کی وجہ سے آتے ہیں۔
#DOMS (Delayed-onset muscle soreness)
سخت ورزش کرنے سے سکیلٹل مسلز فائبر میں چھوٹے چھوٹے کریک پڑ جاتے ہیں، پھر وہاں پر #inflamation کی وجہ
سے درد ہوتا ہے۔ جو 24 سے 72 گھنٹے رہتا ہے۔
Comments
Post a Comment