کتے کی شکل کا چمگادڑ
کتے کی شکل کا چمگادڑ
فیس بک اور وٹس ایپ کے کچھ گروپس میں یہ ویڈیو آرہی ہے جس میں ایک کتے کی شکل کا چمگادڑ دکھ رہا ہے جو کہ غالباً نواب شاہ کے علاقے کی ویڈیو ہے۔ دراصل یہ ایک عام #fruit_bat (فروٹ بیٹ) ہیں، جنہیں #megabats بھی کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر چمگادڑوں کے برعکس ان میں echolocation (یعنی خاص فریکوئنسی کی آواز نکالنا ، یہ آواز چیزوں سے ٹکرا کر واپس آتی ہے جسے سن کر چمگادڑ آس پاس کی چیزوں کا پتہ لگاتا ہے) کی قابلیت کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ تر چمگادڑوں کے برعکس ،پھل کھاتے ہیں (جبکہ زیادہ تر چمگادڑ کیڑے مکوڑوں کو بطور غذا استعمال کرتے ہیں)۔ ان fruit bats کی کئ اقسام ہیں، ویڈو میں نظر انے والا چمگادڑ fruit bats۔ کی ایک قسم "greater Indian Fruit bat" جسے "Indian flying fox" بھی کہا جاتا ہے۔
کتے کی شکل کا یہ چمگادڑ برصغیر میں پایا جاتا ہے اور برصغیر کا سب سے بڑا اور دنیا کے بڑے چمگادڑوں میں شمار کیا جاتا ہے ، جس کا وزن ڈیڑھ کلو تک ہوسکتا ہے، جبکہ اس کا wingspan چار سے پانچ فٹ کے قریب ہوسکتا ہے۔
ویسے تو یہ پھل کھاتا اور انسانوں پر حملہ نہیں کرتا مگر یہ پھلوں کے ذریعے یا پھر ڈائیریکٹ بھی انسانوں میں مختلف وائرس اور بیماریاں منتقل کر سکتا ہے، جن میں Henipavirus، Flavivirus، Spillover infection شامل ہیں ۔ دن کے وقت یہ گھنے درختوں کی ٹہنیوں پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کا سائنسی نام "Pteropus giganteus" ہے۔
Comments
Post a Comment