بیکٹیریا اور وائرس میں کیا فرق ہے ؟

بیکٹیریا اور وائرس میں کیا فرق ہے ؟

سب سے بنیادی فرق تو یہ ہے کہ بیکٹیریا ایک جاندار ہے جبکہ وائرس نہیں ہے
 (border line between living and non living)
وائرس سائز میں بیکٹیریا سے عموماً چھوٹا ہوتا ہے، اس کے علاؤہ وائرس تب ہی تقسیم کرے گا جب اپنے مطلوبہ جاندار کے اندر رسائی حاصل کرتا ہے (obligatory intracellular parasite) جبکہ سب بیکٹیریا طفیلی (parasites) نہیں ہوتے اور اپنی تقسیم اور میٹابولزم کے لیے کسی ہوسٹ پر منحصر نہیں ہوتے۔ بیکٹیریا ہمیں بہت فائدہ بھی دیتے ہیں۔ ایسے وائرس جو بیکٹیریا پر حملہ آور ہوتے ہیں انکو bacteriophage کہا جاتا ہے۔
بیکٹیریا ایک مکمل خلیہ ہوتا ہے، جبکہ وائرس acellular ہوتا ہے جو صرف جینیاتی مادے (ڈی این اے یا آر این اے) اور پروٹین سے بنا ہوتا ہے، بہت سے وائرس ان چیزوں کے علاؤہ اپنے ہوسٹ سے لپڈ کی بنی ہوئی layer بھی لے لیتے ہیں، ایسے وائرس enveloped virus کہلاتے ہیں۔



1.بیکٹیریا
یہ ایسے خوردبینی جاندار تصور کئے جاتے ہیں جن کو خوردبین/مائیکروسکوپ کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ دو طرح کے ہوتے ہیں مفید بیکٹیریا اور نقصان دہ بیکٹریا ان کو زندہ اجسام خیال کیا جاتا ہے ان کی جسامت وائرس سے قدرے بڑی ہوتی ہے اور ان کی کئی مختلف شکلیں ہوتی ہیں یہ دوسرے جانداروں (جانوروں اور پودوں) کے جسم پر اندر باہر دونوں اطراف پر رہتے ہیں بعض مفید تو بعض بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔
ان کے سائنسی مطالعہ کو Bacteriology کہتے ہیں۔
2.وائرس
یہ فلحال جاندار تو نہیں ہیں انہیں Microbes یا Small Entities یعنی حقیر اجسام خیال کیا جاتا ہے یہ بیکٹیریا سے قدرے چھوٹے اشکال میں مختلف ہوتے ہیں جو صرف بیماریاں ہی پھیلاتے ہیں ان کا جانداروں کے جسم میں Biotechnology کے علاؤہ کوئی فطرتی فائدہ سامنے نہیں آیا لفظ وائرس کا مطلب کچھ زہر سے ملتا جلتا اخذ کیا گیا ہے یہ کئی طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
یہ دوسرے تمام جانداروں (جانوروں اور پودوں) میں کئی طرح کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
ان کے سائنسی مطالعہ کو Virology کہتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

سمارٹ واچ

مچھلیاں پانی میں سانس کیسے لیتی ہیں؟ کیا انھیں بھی نیند آتی ہے؟