مچھر رات کو کیوں آتے ہیں اور یہ انسان کو تلاش کیسے کرتے ہیں؟

مچھر رات کو کیوں آتے ہیں اور یہ انسان کو تلاش کیسے کرتے ہیں؟

مچھر شام کو اس لیے آتی ہیں کیونکہ یہ nocturnal جانور ہیں یعنی کہ شام کے وقت نکلتے ہیں اور دن کی سورج کی روشنی برداشت نہیں کرسکتے اور دن کے وقت پودوں کے نیچے اور پردوں،۔ بیڈ وغیرہ کے نیچے چھپے ملیں گے۔۔۔
مچھر ہماری طرف مائل کیسے ہوتی ہے ؟
جواب. مچھر بنیادی طور پر انسان یا کسی جانور کو دو وجہ سے یا یوں کہہ لیں کہ دو نشانیوں کی وجہ سے فالو کرتے ہیں یا اس انسان/جانور تک پہنچ جاتے ہیں
جسم کا درجہ حرارت اور جسم سے نکلتی ہوئی حرارت
سانس لیتے وقت جسم سے خارج ہوتی ہوئی کاربن ڈائی آکسائڈ
اس کے علاؤہ بعض جسم کی سمیل اور جلد پر موجود کیمکلز جیسے کے lactic acid، ammonia وغیرہ بھی مچھر کو attract کرتے ہیں۔۔۔
اس کے ساتھ ساتھ گہرے رنگ (جو زیادہ حرارت جذب کرتے ہیں) جیسے کہ سیاہ، برون وغیرہ مچھر کو attract کرتے ہیں بانسبت ہلکے رنگوں کے۔۔۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مچھر O بلڈ گروپ والے انسانوں کی طرف زیادہ attract ہوتے ہیں، البتہ اس بات کی کوئی سائنسی وجہ اب تک معلوم نہیں۔۔۔

مادہ مچھر ہی انسانوں اور جانوروں کو کاٹتی ہے۔ کیونکہ اسے اپنے انڈوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے پروٹینز چاہیے ہوتے ہیں جو کہ اسے خون سے ملتے ہیں۔ جبکہ عام حالات میں نر اور مادہ دونوں ہی پھولوں کا رس (nectar) چوستے ہیں اور وہی انکی خوراک ہے۔

وارث علی۔





Comments