ویکسین کس طرح کام کرتی ہے؟

ویکسین ہمیں کس طرح immunity فراہم کرتی ہے؟ کیا نئ antibodies پیدا کرواتی ہے یا پھر پہلے سے موجود immune Cells کو متحرک کرکے نئی قسم کی antibodies پیدا کرتی ہے؟


 ہمارا مدافعتی نظام کسی بھی بیکٹیریا یا وائرس میں موجود کسی مخصوص پروٹین کو ڈیٹیکٹ کرتا ہے اور اس کے خلاف اینٹی باڈیز بناتا ہے جو اس پروٹین کے فنکشن کو بلاک کر دیتی ہے جس سے وائرس خلیوں میں داخل نہیں ہو پاتے- ویکسین میں وائرس کو ناکارہ کر دیا جاتا ہے لیکن اس بات کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ وہ پروٹینز بدستور موجود ہوں جن کو ہمارا مدافعتی نظام ڈیٹیکٹ کرتا ہے- ویکسین میں وائرس اپنی کاپی بنانے کے لیے خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی اس لیے اس سے ہم بیمار نہیں ہوتے لیکن ہمارا مدافعتی نظام اس مخصوص پروٹین کو پہچان لیتا ہے اور اس کے خلاف ایںٹی باڈیز بنانے لگتا ہے- یہ اینٹی باڈیز مستقبل میں اگر اصل وائرس جسم میں داخل ہو جائے تو اسے بھی بخوبی ناکارہ کر سکتی ہیں

قدیر قریشی



ویکسین میں اس بیماری کے زندہ مگر کمزور اور مردہ خلیے شامل کیے جاتے ہیں تکہ نظام مدافعت اس خصوصی وائرس کی اچھے سے پہچان کر پائے۔ ویکسین دیتے ہیں نظام مدافعت ایکٹیو ہو کر انھیں مارنا شروع کر دیتا ھے چونکہ یہ کمزور کر مردہ ہوتے ہیں جبھی انھیں مکمل طور ہر ختم کرنے کے لیے اتنے جتن نہیں کرنے پڑتے۔ بہرحال اھم مقصد ییی ہوتا ھے کہ وقفے وقفے سے ویکسین دلا کر حفاظتی نظام کو ایکٹیو رکھا جائے۔

محمد ثاقب ملوک



Source

Comments